Ticker

6/recent/ticker-posts

ریلوے ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال، ٹرین آپریشن میں تاخیر کا خدشہ


 لاہور میں ریلوے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ہڑتال سے ٹرین آپریشن میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

 مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ریلوے ملازمین نے تنخواہیں  نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے گینگ میں طبقہ اور ملازمین نے کام کی ہڑتال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب اور موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی روز سے معطل ٹرین آپریشن آج دوپہر سے شروع ہونا ہے جو ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے باعث تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

لاہور اور کراچی کے درمیان مزید 3 ٹرینوں کو کرایوں میں اضافہ کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ان ٹرینوں میں لاہور براستہ فیصل آباد قراقرم ایکسپریس ٹرین اور لاہور براستہ ساہیوال کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments