Ticker

6/recent/ticker-posts

آرمی چیف کوئی بھی آ جائے مجھے فرق نہیں پڑتا، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہو اور سپہ سالار کے عہدے پر کسی  بھی شخص کو تعینات کیا جائے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان عمران خان نے ایوان وزیراعلی 90شاہراہ قائد اعظم پر سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، یہ تو سیکیورٹی تھریٹ ہے کیونکہ ایک مجرم کیسے آرمی چیف کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کو اپنی کرپشن کا ڈر ہے جبکہ مجھے کوئی ڈر نہیں، سائفر کہیں چوری نہیں ہوا بلکہ اس کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے، شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا، اگر تحقیقاتی کمیٹی نے مجھے بلایا تو پہلے پوچھوں گا کہ ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا اور پھر انہیں این آر او دے دیا گیا۔

یئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیب چیئرمین مرضی کا لگا لیا، یہ اداروں کے سربراہ اپنی مرضی کے لگانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن جتنا جانبدار اتنا کبھی نہیں دیکھا۔

’اسلام آباد کے چاروں طرف ہماری حکومت ہے یہ لانگ مارچ کو کیسے روکیں گے‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ ہمارے لانگ مارچ کو کیسے روکے گا کیونکہ اسلام آباد کے چاروں طرف پنجاب خیبر پخوتخونخواہ۔ آزاد کشمیر میں ہماری حکومتیں ہیں، رانا ثنا خالی دھمکیاں دے رہا ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments