Ticker

6/recent/ticker-posts

لڑکے کے اغوا اور قتل کے مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل


 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکے کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں سزائے موت کیخلاف ملزمان کی اپیل جزوی منظور کرتے ہوئے پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔

ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکے کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں سزائے موت کیخلاف ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے سزائے موت کیخلاف ملزمان کی اپیل جزوی منظور کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان قاری عبد المجید اور قاری محمد احسن کو ماتحت عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے 2016 میں بریگیڈ تھانے کی حدود سے 15 سالہ عبد المنیر کو تاوان کیلیے اغواء کیا۔ عبد المنیر اعتکاف کی نیت سے غوثیہ قادریہ مسجد خدا داد کالونی کیلئے گھر سے نکلا تھا۔

2 جولائی کو ملزمان عسکری پارک کے قریب تاوان وصول کرنے آئے تو گرفتار ہوئے۔ ملزمان تاوان وصول کرنے سے پہلے ہی مغوی کو قتل کرچکے تھے۔ مغوی کو 30 جون کو ہی قتل کرکے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے تھے۔ سر نیٹی جیٹی کے مقام پر سمندر میں جبکہ جسم کے ٹکڑے دیگر مقامات پر پھینکے تھے۔

Post a Comment

0 Comments