Ticker

6/recent/ticker-posts

آئی جی اسلام آباد کا سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

 



اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر آپریشنل شعبے کی تمام نفری کو سڑکوں پر آنے اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

 آئی جی نے حکم دیا ہے کہ نہ صرف ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز بلکہ زونل ایس پیز، ایس ایس پی آپریشن اور ڈی آئی جی خود پٹرولنگ کی مانیٹرنگ کریں، ڈائریکٹر سیف سٹی شہر بھر کی موثر مانیٹرنگ کرکے آپریشنل پولیس افسران سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہیں۔

ذرائع کے مطابق آنسو گیس کے شیل فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، بے نظیر چوک، گولڑہ موڑ، سترہ میل کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس نفری کو فراہم کردئیے گئے۔

Post a Comment

0 Comments