Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور:ایس ایچ اوآصف جبار معطل ایس ایچ اور اہلکار ملزم کو کتے کی آواز نکالنے پر مجبور کرتے رہے


 اہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس حراست میں ملزم کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

پولیس کی جانب سے زیرحراست ملزم کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ اور اہلکار ملزم کو کتے کی آواز نکالنے پر مجبور کرتے رہے۔

پولیس اہل کاروں نے زمین پر پڑے ملزم پر بہیمانہ تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس موقع پر موجود ایس ایچ او اور دیگر اہلکار ملزم کو کتے کی آواز نکالنے کا کہتے رہے۔

ملزم اشفاق کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تھانے کے فرش پر پڑا ملزم کانوں کو ہاتھ لگاتا رہا۔

واقعہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے ایس ایچ او بادامی باغ کو معطل کر دیا جبکہ ایس پی سٹی کو معاملہ کی انکوائری کر کے رپورٹ جلد پیش کرنے کا حکم کردیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments