Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی: شادمان میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ،نوجوان جاں بحق


 کراچی کے علاقے شادمان میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ اسامہ کی نام سے ہوئی۔ لاش کو پوسٹمارٹم کےلیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول اسامہ دوستوں کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہا تھا، راستہ پوچھنے کےلئے موٹرسائیکل روکی، موٹرسائیکل رکتے ہی2 ڈاکووں نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی چلادی۔

خیال رہے کہ رواں سال اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 75افرادقتل ہوچکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments