Ticker

6/recent/ticker-posts

شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

روالپنڈی پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سعید کو گرفتار کرلیا۔

 پیرودھائی پولیس نے مدعیہ مقدمہ کی درخواست پر ملزم سعید کو گرفتار کیا، متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ملزم نے ہوٹل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پیرودھائی پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم سعید کو فوری گرفتار کیا۔

ایس پی راول نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسانی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

 

Post a Comment

0 Comments