Ticker

6/recent/ticker-posts

ارشد شریف کیس تحقیقاتی ٹیم سے آئی ایس آئی افسر کو ہٹادیا گیا


 اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں چند ہی گھنٹوں میں اہم تبدیلی کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے کینیا میں قتل سینئر صحافی ارشد شریف کی تحقیقاتی کے لیے بنائی جانے والی ہائی پروفائل ٹیم کی تشکیل نو کرکے اسے 3 رکنی سے کم کرکے 2 رکنی کردیا۔

ٹیم میں اب آئی ایس آئی کے نمائندہ شامل نہیں ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ٹیم میں اب انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس سے پہلے جاری کیے گئے حکم نامے میں ٹیم میں انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) کے افسر کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ ٹیم تحقیقات کے لیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کرائے گی۔


Post a Comment

0 Comments