Ticker

6/recent/ticker-posts

کیف: جرمن سفارتخانے کے ویزا دفتر پر روس کا فضائی حملہ


 یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کے فضائی حملوں سے جرمن سفارتخانے کے ویزا دفتر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ویزا دفتر کی یہ عمارت استعمال میں نہیں تھی۔

برلن میں موجود روسی نژاد صحافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے حملے سے متعلق آگاہ کیا۔روس نے پیر کو کیف پر کئی میزائل حملے کئے، یوکرین نے الزام لگایا ہے کہ حملوں میں ایرانی ساختہ ڈرون طیارے بھی استعمال کئے گئے۔

فضائی حملوں سے کچھ دیر قبل ہی جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جرمنی یوکرین کو جلد ہی ایک ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا جبکہ تین مزید سسٹمز اگلے سال دیئے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments