Ticker

6/recent/ticker-posts

وَمَآ أَرْسَلْنَٰكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَٰلَمِينَ- ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جارہی ہے


 پاکستان بھر میں آقائے دو جہاں، رحمت للعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کا یوم ولادت آج بروز اتوار 9 اکتوبر کو مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں اسلام کی سربلندی اور ترویج اور مسلم اُمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اہم دن کی مناسب سے سرکاری عمارتوں، مساجد، گھروں، سڑکوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، خوبصورت لائٹنگ نے ہر طرف پُرنور ماحول پیدا کردیا ہے۔

12 ربیع الاول کے دن کے آغاز سے ہی چھوٹے بڑے جلوس اور ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ کراچی میں مرکزی اجتماع نشتر پارک میں منعقد ہوگا جب کہ دیگر علاقوں میں بھی چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔

ملک بھر میں مختلف مقامات پر میلاد کی محافل اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی جن سے علماء کرام خطاب کریں گے۔

تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہات میں عید میلاد النبی کے جلوسوں اور مساجد میں محا فل میلاد کی سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات اور ٹریفک پلانز جاری کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر وزارت مذہبی امور نے دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبیؐ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس کا آغاز ہفتہ کو ہو گیا ہے، رواں سال کانفرنس کا موضوع “معاشرے کی اخلاقیات کی اصلاح اور تربیت سیرت طیبہ کی روشنی میں “ رکھا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments