Ticker

6/recent/ticker-posts

انمول بلوچ نے شوبز کی دنیا میں کیسے قدم رکھا؟


 کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھنے والی اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے اداکارہ بنی ہیں۔

انمول بلوچ نے غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق تھا تاہم وہ اداکاری کرنا نہیں جانتی تھیں۔

انمول بلوچ  کا کہنا تھا کہ’میں نے فیس بک پر آئی ڈی بنائی اور اس پر لکھ دیا ایکٹر اور اس پر کچھ سیلفیز لگا دیں لیکن اس وقت تک میرے پاس کوئی کام  نے بتایا کہ’میں اس وقت حیران رہ گئی جب پاکستان شوبز کے ہدایتکار محسن مرزا نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا ایک پراجیکٹ چل رہا ہے اس میں ایک کیریکٹر ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ آپ کر سکتی ہیں۔

میں نے سوچا پتہ نہیں کون ہیں، مذاق کر رہے ہیں میں نے پھر ان کی پروفائل دیکھی۔ انھوں نے کافی اچھے پراجیکٹ کیے ہوئے تھے‘۔ اداکارہ نے بتایا کہ امی سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ نہیں نہیں، کیا ہو گیا ہے تمھیں، مگر والدہ کی مخالفت کے بعد بھی اداکارہ نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

انمول بلوچ بتاتی ہیں کہ انہوں نے محسن مرزا سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کہاں آنا ہے جس پر جواب ملا کہ گھر آ جائیں انمول کا کہنا تھا کہ ’یہ سُن کر میں تھوڑا گھبرا گئی  شوٹ کے لیے تو آفس بلانا چاہیے تھا

Post a Comment

0 Comments