Ticker

6/recent/ticker-posts

باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کردیا


 لاہور: پنجاب کے علاقے کاہنہ میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی اور داماد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق کاہنہ کی رہائشی 17 سالہ فرح اور 18 سالہ عدنان نے چند روز قبل پسند کی شادی کی جس پر لڑکی کا باپ شدید مشتعل تھا اور اُس نے موقع پاکر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق لڑکی اور لڑکا دونوں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے مطابق پولیس اور تحقیقاتی ادارے شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس، ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کی اور تحقیقات جلد مکمل کر کے ملوث شخص کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزم کی تلاش جاری ہے، متوفیہ اور متوفی کی شناخت فرح اور عدنان مسیح کے نام سے ہوئی۔ فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جاوید بھٹی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزم بہت جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔

Post a Comment

0 Comments