Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیش کش کی، وزیراعظم


 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیش کش کی تھی جسے میں نے مسترد کردیا۔

وی لاگرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ایک شخص کے ذریعے متفقہ شخص کو آرمی چیف تعینات کرنے کی آفر بھیجی اور کہا کہ آرمی چیف کیلیے تین نام میں اور تین نام آپ دیں۔

شہباز شریف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہم ان چھ ناموں کو سامنے رکھتے ہوئے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیں گے اور اگر اس میں کسی ایک کا نام مشترک ہوا تو اتفاق کرلیں گے۔

Post a Comment

0 Comments