Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور پولیس کا ملزم کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، کتا بننے پر مجبور کردیا


  لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے بادامی باغ میں پولیس حراست میں ملزم کے ساتھ انسانیت سوز سلوک  کی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں پولیس اہل کار ملزم کو کتا بنے پر مجبور کررہے ہیں۔

 پولیس اہل کاروں نے خون آلود کپڑوں میں زمین پر پڑے ملزم کو کتا بننے پر مجبور کیا جب کہ مبینہ طور پر اس موقع پر موجود ایس ایچ او اور دیگر اہلکار ملزم کو کتے کی آواز نکالنے کا کہتے رہے۔

ملزم اشفاق کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا  تھا جب کہ اس دوران تھانے کے فرش پر پڑا ملزم کانوں کو ہاتھ لگاتا رہا ۔ ملزم کے ساتھ ناروا سلوک کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور انسانیت کی تذلیل ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملوث اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

Post a Comment

0 Comments