Ticker

6/recent/ticker-posts

خیبر پختونخوا: محکمہ صحت میں سیکڑوں غیرحاضر ملازمین کا انکشاف


 خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں محکمہ صحت کے سیکڑوں غیرحاضر ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان کے ڈی آیچ او وزیر صافی کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے غیرحاضر 513 ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کی گئی ہیں۔

جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق شمالی وزیرستان میں عرصہ دراز سے غیر حاضر محکمہ صحت کے سیکڑوں ملازمین کی تنخواہوں سے 1 کروڑ 14 لاکھ روپے کٹوتی کی گئی ہے۔

ڈی ایچ او وزیر صافی کا کہنا ہے کہ غیرحاضر ملازمین میں ڈسپنسرز، ایل ایچ ویز، ایل ایچ ڈبلیوز اور دیگر افراد شامل ہیں جن سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کے مطابق غیر حاضر ملازمین بارہا نوٹس دینے کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے، غیر حاضر ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلع بھر کے اسپتالوں اور مراکز صحت میں بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں، حاضری یقینی نہ بنانے کی صورت میں انہیں ملازمت سے برخاست کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments