Ticker

6/recent/ticker-posts

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کے گوشوارے بینک ریکارڈ کے مطابق نہیں، الیکشن کمیشن


 اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کے تحریری فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے گوشوارے بینک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے، عمران خان گوشواروں میں کیش اور بینک کی تفصیل بتانے کے پابند تھے لیکن انہوں نے تفصیل نہیں بتائی۔

 مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکن بنچ کے تحریری فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے مطابق انہوں نے تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64 ہزار میں خریدے جب کہ کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھ

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے گوشوارے بینک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے، عمران خان نے وضاحت نہیں دی کہ گوشواروں میں غلطی غیرارادی تھی، عمران خان نے تسلیم کیا کہ مالی سال 2019-20ء میں نہ تحائف ظاہر کیے اور نہ وہ رقم ظاہر کی جو تحائف کی فروخت سے حاصل ہوئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بقول تمام تفصیلات ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ ہیں لیکن یہ بات طے شدہ ہے کہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر الگ الگ ادارے ہیں

Post a Comment

0 Comments