Ticker

6/recent/ticker-posts

پنجاب ورکنگ پارٹی اجلاس، آدھے سے زیادہ منصوبے گجرات کو مل گئے

پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 32 ارب روپے کی 14 اسکیموں میں سے 18 ارب 22 کروڑ گجرات کو مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی اینڈ ڈی تعلیم، صحت، واٹر سپلائی کو چھوڑ کر سڑک منصوبوں کے حامی ہیں۔

اجلاس میں گجرات میں ڈویژنل کمپلیکس فیزون کی تعمیر کیلئے 8 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ گجرات میں شادی وال تا چک گلاں دو رویہ سڑک کیلئے2 ارب 13 کروڑ منظور کیے گئے۔

گجرات انڈسٹریل ایریا فلائی اوور کی تعمیرکیلئے 2 ارب 47 کروڑ، گجرات کے روڈز کی بہتری وبحالی کیلئے ایک ارب 19 کروڑ 3 لاکھ منظور کرلیے گئے۔

گجرات میں سروس موڑ تا بولے پل روڈ کی بحالی کےلیے 88 کروڑ، گجرات ڈنگہ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 1 ارب 81 کروڑ جبکہ ہیڈ مرالہ روڈ کو دو رویہ کرنے کےلیے 91 کروڑ کی منظوری کیے گیے۔

اجلاس میں منڈی بہاؤالدین کے 2 سڑکوں کے لئے 1 ارب، رحیم یار خان میں فیروزہ سے ہیڈ فرید روڈ کی بحالی کےلیے 48 کروڑ جبکہ لاہور میں شاہدرہ جدید پل کی تعمیر کیلئے 9 ارب 5 کروڑ 60 لاکھ کی منظوری بھی دیدی گئی۔

شاہی قلعہ لاہور اور اس کے بفر زون میں سیاحت کی ترقی کیلئے 32 کروڑ، رینالہ خورد تا ہجرہ چوک روڈ کی بحالی کےلیے جبکہ اوکاڑہ شہر میں پرانا جی ٹی روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 7لاکھ منظوری دیدی گئی۔

 

Post a Comment

0 Comments