Ticker

6/recent/ticker-posts

صدر سیاست سے باز رہیں، آرمی چیف کی تقرری میں ان کا کوئی کردار نہیں: وزیر قانون


 اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نئے آرمی چیف  کی تعیناتی سے متعلق صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں، آرمی  چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ صدر آئینی کردارکے منافی مقاصدکےحصول کے لیے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، اس معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ وزیراعظم کا اسحقاق ہے۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں صدر مملکت نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری آئینی طریقہ کے مطابق ہوگی، نئے آرمی چیف کا نام مشاورت کے بعد آئے تو زیادہ اچھا ہے، مشاورت وسیع ہوتاکہ اتفاق رائے ہوسکے۔

Post a Comment

0 Comments