Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی پر 13 سو موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں تھانے میں بند

لاہور: ون وے کی خلاف ورزی  پر لاہور ٹریفک پولیس نے 13 سو سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند کردیں۔

لاہور پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں دو دنوں کے دوران 13 سو سے زائد موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور رکشا تھانوں میں بند کردیے گئے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز  کا کہنا ہے کہ 128 ون وے مقامات پر ٹریفک و ضلعی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے، اب ون وے کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپے جرمانے کے ساتھ گاڑی، موٹرسائیکل بند ہوگی اور ون وے کی دوبارہ خلاف ورزی پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگا اور ون وے کی خلاف ورزی پر بند کی گئی گاڑی کی سپرداری کے لیے مالک کو عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، سخت کریک ڈاؤن سے ون وے کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں واضع کمی ہوگی۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ رواں سال ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 57 ہزار 431 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، ون ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی ٹریفک خلل کا بھی باعث بنتی ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments