Ticker

6/recent/ticker-posts

اساتذہ بھرتی کے ایڈمٹ کارڈ پر سنی لیون کی نیم عریاں تصویر چھاپ دی گئی


 کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک میں اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں شرکت کے لئے ایڈمٹ کارڈ پر امیدواروں کی جگہ اداکارہ سنی لیون کی بولڈ تصویر چھاپ دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کی تصویر کے بجائے اداکارہ سنی لیون کی تصویر تھی۔

اداکارہ کی تصویر والے ایڈمٹ کارڈ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس کے بعد ریاستی محکمہ تعلیم کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر کرناٹک کانگریس کے سوشل میڈیا چیئر پرسن بی آر نائیڈو نے الزام لگایا کہ ریاستی محکمہ تعلیم نے امیدوار کی تصویر کے بجائے ہال ٹکٹ پر اداکارہ کی تصویر چھاپی ہے۔

بی سی ناگیش کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار کو ایک تصویر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے، وہ فائل کے ساتھ جو بھی تصویر لگاتے ہیں سسٹم اسے ایڈمٹ کارڈ پر لگا دیتا ہے۔

خاتوں امیدوار کے مطابق اس کے شوہر کے دوست نے ان کی معلومات فارم پر اپ لوڈ کی ہیں۔

کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments