Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان کی سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کی کوششیں تیز


 پاکستان نے سعودی عرب سے مزید چار ارب ڈالر سے زائد حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4 ارب ڈالر سے زائد حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں، اور مشکلات کی شکار معیشت کو سہارا دینے کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب سے مزید مالی تعاون مانگ لیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائرمیں بہتری کیلئے سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالر حاصل کرنے کی تجویز ہے، جب کہ سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالر کا تیل اور یوریا کھاد بھی حاصل کی جائے گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان پاکستان کی درخواست پر حتمی غور کریں گے۔

اس وقت اسٹیٹ بینک کے موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 6.7 ارب ڈالر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments