Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں پیٹرول کی اصل قمیت 195 جبکہ ڈیزل کی 201 روپے بنتی ہے


ایک ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت میں 12ڈالر فی بیرل اضافہ ہوگیا۔

پاکستان میں پیٹرول کی قمیت میں ایک ماہ کے دوران 37 روپے 45 پیسے اضافہ ہوا۔ ایک ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمت 40 روپے فی لیٹر سے زیادہ بڑھی۔

مٹی کا تیل 53روپے مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل پرعالمی ٹیکس میں 6 روپے فی لیٹراضافہ ہوا پیٹرول پرعالمی ٹیکس 3 روپے فی لیٹر بڑھا۔

پیٹرول اور ڈیزل کے پریمیم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول پرفی لیٹر 95 روپے کے مجموعی ٹیکسزعائد کیے گئے۔ ڈیزل پرفی لیٹر92 روپے کے ٹیکسز ہیں۔ پاکستان میں پیٹرول کی اصل قمیت 195 روپے لیٹربنتی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی اصل قیمت 201روپے فی لیٹر ہے۔

Post a Comment

0 Comments