Ticker

6/recent/ticker-posts

رواں ہفتے 22 اشیاء مہنگی، چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے البتہ مہنگائی کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح27.57فیصد سے کم ہوکر 25.34 فیصد پر آگئی ہے ۔

ملک میں 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 28.35فی صد رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتے ملک میں22 اشیائے ضروریہ مہنگی ،12سستی ہوئیں جبکہ 17کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران پیاز، دال مسور، چینی، لہسن، انڈے، اور دال ماش،بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی اور انرجی سیور سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی22 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ ٹماٹر، چکن، آلو، کیلے، گھی، کوکنگ آئل، گندم کا آٹا اور ایل پی جی سمیت بارہ اشیاء کی قیمت میں کمی ہوئی۔



 

Post a Comment

0 Comments