Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور کے تھانے سے 5 سرکاری پستول چوری

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے تھانے سے 5 سرکاری پستول چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ کی پولیس کے مطابق تھانے میں رکھے پانچ امریکی کمپنی کے بریٹا پستول مال خانے سے چوری ہوگئے ہیں۔

اسلحہ چوری ہونے کا مقدمہ درج کر کے 13 پولیس افسران و اہلکاروں کو ایک آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مقدمہ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر پولیس کی مدعیت میں دفعہ 409 کے تحت درج ہوا جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں اے ایس آئی طارق عزیز، ہیڈکانسٹیبلز ثنا اللہ ،شہزاد اقبال، ہیڈ کانسٹیبلز سلیمان، شبیر،عارف اور ارشد، کانسٹیبلز ساجد،احسن،عمر،حارث،رضا اور سعید کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments