Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی؛ بنگلے میں کام کرنیوالی ماسیاں 80 تولہ سونا، 20 لاکھ روپے چُرا کر فرار

کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں بنگلے میں کام کرنے والی ماسیوں نے گھر کی صفائی کے ساتھ ساتھ بنگلے ہی کا صفایا کردیا اور 80 تولہ سونا ، 20 لاکھ روپے چُرا کر فرار ہو گئیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈیفنس تھانے کی حدود فیز7طارق کمرشل اسٹریٹ پرواقع بنگلہ نمبر ایس 16 میں ہونے والی چوری کی واردات کا مقدمہ الزام نمبر23/440 بجرم دفعہ 34/381 کے تحت بنگلے کے مالک شاہ زمان خان بھٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق 30جولائی کو گھروالوں نے صفائی ستھرائی کے لیے 30 سالہ زینب نامی ماسی کو رکھا تھا، جو صبح 10 بجے کام کرنے آئی تھی اور 3 بجے اپنا کام مکمل کرکے چلی گئی تھی ۔

 

Post a Comment

0 Comments