Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور؛ ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا


  لاہور: ہائی کورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دینے کا جاری نوٹیفکیشن  معطل کردیا۔

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ محض نوٹی فکیشن کے ذریعے کس طرح یہ پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔ایسا کیا جانا آئین پاکستان کے بنیادی حقوق کی نفی ہے۔ مناسب ہے حکومت اس بارے قانون سازی کرے ۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے پیٹرول پمپوں پر بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments