Ticker

6/recent/ticker-posts

سبزی خور افراد میں ہڈی ٹوٹنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں

لیڈز: ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ خواتین و حضرات جو سبزی پر مشتمل غذا پر انحصار کرتے ہیں ان میں ہڈی ٹوٹنے کے خطرات 50 فی صد زیادہ ہوتے ہیں۔

لِیڈز یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے مردوں اور عورتوں سمیت 4 لاکھ 13 ہزار 914 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور پہلی بار شواہد پیش کیے کہ سبزی خور مردوں کو گوشت خور مردوں کی نسبت کولہے کی ہڈی فریکچر ہونے کے اضافی خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔

جرنل بائیو میڈ سینٹرل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزی خوروں میں گوشت خوروں کی نسبت کولہے کی ہڈی فریکچر ہونے کی شرح 50 فی صد زیادہ ہوتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ 10 سال سے زائد کے عرصے میں ہر 1000 افراد میں تین اضافی کولہے کے فریکچر کے معاملات پیش آئی گے۔

 

Post a Comment

0 Comments