Ticker

6/recent/ticker-posts

کیا اداروں کا نظرثانی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ آزادانہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس حکمنامہ

 اسلام آباد: فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی  عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق وزارت دفاع اپنی نظرثانی درخواست پر مزید کاروائی نہیں چاہتی۔ آئی بی، پیمرا، پی ٹی آئی نے بھی متفرق درخواست کے ذریعے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی۔

حکمنامے کے مطابق درخواست گزار شیخ رشید نے نیا وکیل کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جبکہ درخواست گزار اعجاز الحق نے فیصلے کے پیراگراف نمبر4 پر اعتراض اٹھایا۔ دوران سماعت کیس سے متعلق 4 سوالات اٹھائے گئے۔

دوران سماعت  سوال اٹھایا گیا کہ طویل وقت گزرنے کے باوجود نظرثانی درخواستیں کیس کیوں سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں۔ کیا آئینی و قانونی اداروں کا نظرثانی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ آزادانہ ہے۔  نظرثانی درخواستیں واپس لینے کے لیے ایک ساتھ متعدد متفرق درخواستیں کیوں دائر کی گئیں۔ کیا فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد ہو گیا؟


Post a Comment

0 Comments