Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی: بینک سے نکلنے والے شہری سے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی LA NEWS HD

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک سے نکلنے والے شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ چھپائے گئے پانچ لاکھ روپے محفوظ رہے۔ انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق نیو کراچی میں ایک بینک سے فیکٹری ملازم 15 لاکھ روپے لے کر جارہا تھا کہ سیکٹر 12 بی میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: بینک کے باہر ڈکیتی، ڈاکو پیٹرول پمپ مینیجر سے 36 لاکھ روپے لیکر فرار کراچی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو ہلاک کراچی میں نجی بینک میں ڈکیتی، مسلح ملزمان بینک کے درجنوں لاکر لوٹ کر فرار شہری کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر فیکٹری ملازم کے پیچھے بینک سے لگے ہوئے تھے، فیکٹری ملازم کے موٹر سائیکل روکتے ہی ملزمان سامنے آگئے، ملزمان نے جامع تلاشی لے کر رقم کے 2 پیکٹ نکالے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھپایا گیا 5 لاکھ روپے کا ایک پیکٹ محفوظ رہا۔ عینی شاہدین کے مطابق رقم چھین کر فرار ہونے کے دوران فیکٹری ورکر ہاتھ جوڑ کر رقم واپسی کا کہتا رہا مگر ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

Post a Comment

0 Comments