Ticker

6/recent/ticker-posts

ایران کے عراق پر میزائل حملوں میں 13 افراد جاں بحق، 58 زخمی


 ایران کے عراق پر میزائل حملوں میں 13 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی علاقے میں ایران کی جانب سے کرد علیحدگی پسند تنظیم کے خلاف میزائل حملوں میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میزائل حملوں میں ایران سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک پارٹی آف ایرانی کردستان کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے شمالی عراق میں علیحدگی پسند گروپ کے تحکانوں کو میزائلوں اور خودکش ڈرون کی مدد سے نشانہ بنایا۔

عراق کی وزارت خارجہ نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ایرانی سفیر کو طلب کرکے عراقیوں پرحملوں پر احتجاج کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments