Ticker

6/recent/ticker-posts

عمران خان کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے، وزیر داخلہ


 رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر ہے، اس کی آڈیو لیک سے چیزیں واضح ہو گئی ہیں، عمران خان کا قومی مفادات کے ساتھ گند باہر آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان احمق اور فتنہ گر ہے اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے، اگر فتنے اور فساد کو نہ روکا گیاتو یہ ملک کو بڑے سانحے سے دوچار کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور سیکرٹری کی آڈیو لیک ہوئی ہے اس کی اپنی اہمیت ہے اور اس میں جو مواد ہے اس کی الگ اہمیت ہے، جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، مگر ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ کارروائی نہ کی جائے۔


Post a Comment

0 Comments