Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور: 15 سال بعد بیوی کے قتل کا مقدمہ شوہر کیخلاف درج


 اہور میں بیوی کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف 15 برس بعد درج کر لیا گیا۔

شوہر کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون سے پسند کی شادی کی تھی اور اہلخانہ نے 15 سال تک بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر شک کا اظہار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی ماں اور بہن نے ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کروایا تھا۔

تھانہ چوہنگ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بیوی کو 15 سال پہلے قتل کر دیا تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments