Ticker

6/recent/ticker-posts

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 16 بھارتی ماہی گیر گرفتار


 کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر16بھارتی ماہی گیروں کوگرفتارکرلیا ہے۔ 

ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق  گشت پر مامو بحری جہاز نے کھلے سمندرمیں نگرانی کے دوران پاکستانی حدود(خصوصی اقتصادی زون)میں غیرقانونی شکارکرنے والے 2بھارتی کشتیوں کو تحویل میں لے لیا۔

پی ایم ایس اے کے مطابق بھارتی کشتیوں پرسوار 16ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا گیا،بھارتی ماہی گیرعملے کو پاکستانی قانون اورسمندرمیں اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا گیا۔

سیکیورٹی ایجنسی کے گشت کا مقصد ملکی ماہی گیروں کے تحفظ کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی غیرملکی ماہی خصوصی اقتصادی زون کے اندرکوئی بھی غیرقانونی شکارنہ کرسکے، ابتدائی تفتیش کے بعد بھارتی کشتیوں کو کراچی لایاگیا اور پکڑے گئے ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments