Ticker

6/recent/ticker-posts

رضوان کو روکنا مشکل، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، انگلش کپتان


 انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے پاکستانی وکٹ کیپر  بیٹر محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محسوس کیا ہے ہماری ٹیم رضوان کے کھیل سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انگلش کپتان معین علی نے محمد رضوان سمیت آل راؤنڈر عامر جمال کی بھی تعریف کی۔

معین علی کے مطابق رضوان ایک ایسا کھلاڑی ہے جس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، رضوان نے آج وکٹ کو دیکھتے ہوئے خود کو اس کے مطابق ڈھالا، اگرچہ رضوان نے اسی انداز میں کھیلا جیسے وہ کھیلتے ہیں لیکن جہاں ضرورت محسوس ہوئی رضوان نے خطرہ مول لیا اور کنڈیشن کے مطابق کھیل پیش کیا۔

Post a Comment

0 Comments