Ticker

6/recent/ticker-posts

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 393 ارب روپے مالیت کی غذائی اشیاء امپورٹ کی گئیں

ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہی سے غذائی اشیاء کی قیمتوں میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ امپورٹ بل بھی بڑھ گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی اور اگست میں خوراک کی درآمد 21 فیصد اضافے سے 34 کروڑ ڈالر تک بڑھ گئی۔ 2ماہ میں اشیائے خورونوش کا درآمدی بل 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ سال جولائی اور اگست کے مقابلے میں 154 ارب روپے سے زیادہ غذائی اشیاء درآمد کی گئیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں پڑوسی ممالک سے درآمد ہونے والی پیاز اور ٹماٹر اس کے علاوہ ہے۔ اگست میں فوڈ امپورٹ کا بل 23.52 فیصد بڑھ گیا اور 1 ارب ڈالر یعنی 225 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء درآمد کی گئیں۔ جولائی تا اگست سب سے زیادہ 71 کروڑ 63 لاکھ ڈالر زرمبادلہ پام آئل کی درآمد پر خرچ ہوا۔ اس دوران گندم کی درآمد پر 31 کروڑ ڈالر یعنی 68 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔ دودھ مکھن، کریم، سویا بین کی درآمد 8.23 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس کے علاوہ 5 فیصد اضافے کے ساتھ 16 کروڑ ڈالر یعنی 36 ارب روپے کی دالیں درآمد کی گئیں البتہ چائے اور مصالحوں کی درآمد میں 11 سے 46 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی اور تقریبا 12 کروڑ ڈالر یا 36 ارب روپے خرچ ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments