Ticker

6/recent/ticker-posts

کیا روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے وزن کم ہوتا ہے؟


 ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنے سے بھی وزن کم نہیں ہوتا۔

برطانوی اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کے جریدے اوبیسٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار قدم چلنا درحقیقت وزن میں اضافے کو نہیں روک سکے گا اور نہ ہی وزن میں کمی کا باعث بنے گا۔

طالبات پر تجربات

رپورٹ کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے شعبہ ورزش سائنس کے محققین نے ڈائیٹیٹکس اور فوڈ سائنسز کے شعبہ کے ماہرین کے ساتھ مل کر یونیورسٹی میں نئے افراد کے ایک گروپ پر ایک مطالعہ کیا۔

کالج کے پہلے 6 مہینوں کے دوران 120 طالبات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جنہوں نے مرحلہ وار اس تجربے میں حصہ لیا، جو یومیہ 10 ہزار، ساڑھے 12 ہزار یا 15 ہزار قدم ہفتے میں مسلسل 6 دن چلتی رہیں۔

اعداد و شمار میں طالبات کے قدموں اور کیلوریز کی تعداد اور ان کا وزن بھی شامل تھا۔

Post a Comment

0 Comments