Ticker

6/recent/ticker-posts

سیلاب اور بارشوں سے ہلاکتیں جاری، مزید 20 افراد انتقال کرگئے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پندرہ بچے، دو خواتین اور تین مرد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ان میں سترہ اموات سندھ اور تین بلوچستان میں رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد حالیہ سیلاب سے مجموعی ہلاکتیں ایک ہزار پانچ سو چھیانوے تک جا پہنچی ہیں۔

0 seconds of 31 secondsVolume 0%
 

سب سے زیادہ سات سو چوبیس اموات سندھ، تین سو چھ خیبر پختونخوا اور تین سو چار بلوچستان میں ہوئیں۔ ملک بھر میں سیلاب کے باعث زخمیوں کی تعداد بارہ ہزار آٹھ سو تریسٹھ ہے، جب کہ مجموعی طور پر آٹھ لاکھ چار ہزار نو سو اٹھانوے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

اس دوران بارہ لاکھ گیارہ ہزار دس گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، جب کہ ہملک بھر میں تیرہ ہزار چوہتر کلومیٹر سڑکوں اور تین سو بانوے پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے دس لاکھ چالیس ہزار سات سو پینتیس مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments