Ticker

6/recent/ticker-posts

اہور ( Lahore ) پولیس چیف نے سڑک پر نومولود بچی ( New Born Baby ) پھینک کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کا حکم دے دیا ہے۔ نومولود بچی کو گزشتہ روز سڑک پر پھینکا گیا تھا۔


 موصول کلوز سرکٹ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے اور موٹرسائیکل نمبر پلیٹ بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

0 seconds of 31 secondsVolume 0%
 

واقعہ منظر عامہ پر آنے کے بعد لاہور پولیس کے سربراہ نے بچی پھینکنے والے جوڑے کو تلاش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ایسے شرمناک واقعات معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔

غلام محمود ڈوگر کے مطابق نومولود بچی کو پھینکنے کے سفاکانہ فعل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ نومولود بچی اسپتال منتقل کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی دم توڑ گئی تھی۔ واقعہ پندرہ ستمبر کو گورو مانگٹ گلبرگ میں پیش آیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے۔

Post a Comment

0 Comments