Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور: ریلوے حکام نے آن لائن سمیت ریزرویشن دفاتر عملہ کو 22 ستمبر تک کسی بھی ٹرین کی بکنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

یلوے حکام سیلاب کے باعث معطل ٹرین آپریشن کی بحالی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکے اور ملک بھر میں ٹرینوں کی بکنگ کا عمل ایک مرتبہ پھر بند کردیا گیا۔ ریلوے حکام کی جانب سے ملک بھر میں ٹرینوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں میں آن لائن سمیت ریزرویشن دفاتر عملہ کو 22 ستمبر تک کسی بھی ٹرین کی بکنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرین آپریشن نہ چلنے سے محکمے کو کلاس فور کے ملازمین کو تنخواہیں دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن سمیت دیگر ڈویژنوں کے گینگ مین، واشنگ لاین شیڈز اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے متعدد ملازمین کو مالی بحران کی وجہ سے ماہانہ تنخواہ نہیں مل سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی اور سکھر کے درمیان ٹرین آپریشن مکمل طور پر بند ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر سے میں لائن پر چلنے والی 30 اپ اور ڈاون کی ٹرینیں ایک ماہ سے بند ہیں کیوں کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلوے ٹریک پر موجود پانی آپریشن شروع کرنے میں مشکلات کا باعث ہے

Post a Comment

0 Comments