Ticker

6/recent/ticker-posts

پشاور میں پولیس نے 23 سالہ لڑکی کا قاتل گرفتار کر لیا

پشاورکے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں 23 سالہ لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سمیع اللہ مقتولہ کا بہنوئی ہے، ملزم نے اپنے بھائی کیلئے مقتولہ کارشتہ مانگا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ نے اپنی سالی کو بھائی کے ساتھ رشتہ کرنے سے انکارپر قتل کیا۔ ایس پی رورل عقیق حسین نے جیو نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزم سمیع اللہ مقتولہ کا بہنوئی ہے، ملزم نے اپنے بھائی کیلئے مقتولہ کارشتہ مانگا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنی 23 سالہ سالی کو بھائی کے ساتھ رشتہ کرنے سے انکار پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق اس کیس میں چار مشتبہ افراد پہلے سے زیر حراست ہیں، مشتبہ افراد میں لڑکی کے قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے دن پوسٹ مارٹم رپورٹ آجائے گی جس کے بعد قتل کے حوالے سے مزید وضاحت ہو سکے گی۔

Post a Comment

0 Comments