Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا نوٹس جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نواب شاہ ائرپورٹ کو 25 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوابشاہ ائرپورٹ میں تاحال سیلابی پانی موجود ہے۔ سی اے اے کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق سیلابی پانی کے باعث نوابشاہ ائرپورٹ کو گزشتہ ماہ سے فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیا گیا تھا، جس کے باعث کراچی لاہور کے درمیان اڑنے والی پروازوں کے لیے ملتان ہوائی اڈے کو سیکنڈری ائرپورٹ کے طور استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی پانی اور طوفانی بارشوں سے نوابشاہ ائرپورٹ رن وے پر تاحال کئی فٹ پانی جمع ہے اور رن وے کی لائٹیں بھی کھڑے پانی کے باعث خراب ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے مطابق خراب موسم اور طوفانی بارشوں میں اسلام آباد اور لاہور سے کراچی آنے والی پروازوں کو نوابشاہ ائرپورٹ پر اتارا جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments