Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور: پنجاب کے علاقے شاد باغ میں گھر کی دہلیز پر 52 سالہ بزرگ کو قتل کردیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔LA NEWS HD

مطابق شاد باغ آپریشن ونگ پولیس نے کاروائی کرتے 52 سالہ شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کرکے چھت پر کھڑے شہری ابصار کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو دو گھنٹے کے اندر گرفتار کیاگیا، ملزمان کی شناخت اعجاز بٹ, جاسم بٹ اور امام بٹ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع کردی۔ اُدھر ایس پی سٹی سرفراز ورک نے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے پر ایس ایچ او شاد باغ اور ٹیم کو شاباش دی۔

Post a Comment

0 Comments