Ticker

6/recent/ticker-posts

لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے LA NEWS HD

ترجمان پولیس کے مطابق چاروں دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے تاہم دہشتگردوں کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے، ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments