Ticker

6/recent/ticker-posts

4 ارب روپے کی لاگت سے خریدے گئے ’مردان‘ جہاز میں بھی خرابی پیدا ہوگئی


 کراچی: گزشتہ ماہ 4 ارب روپے کی لاگت سے خریدے گئے ’مردان‘ جہاز میں بھی خرابی پیدا ہوگئی۔

پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی راس تنورہ پورٹ پر  پی این ایس سی کا جہاز  تحویل میں لے لیا گیا ہے، جہاز  پر  ایک  لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دن پورٹ پر رکنے کی رقم بھی وصول کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پی این ایس سی نے گذشتہ ماہ 8 ارب روپے کے دو جہاز خریدے تھے، دوسرے جہاز ’سرگودھا‘ کا پمپنگ سسٹم بھی خرابی کا شکار ہوا تھا۔

اس معاملے پر پی این ایس سی نے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے

Post a Comment

0 Comments