Ticker

6/recent/ticker-posts

راچی میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے چلائی جانے والی پیپلز بس سروس کے 9 روٹس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

مشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں پیپلز بس سروس کے 9 روٹس کے راستوں کا حتمی شکل دے دی ہے۔ روٹ نمبر 1 نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلز بس سروس کا پہلا روٹ کھوکھرا پار ایک نمبر سے ٹاور تک ہوگا، اس کے راستے میں سعود آباد، ملیر ہالٹ، ڈرگ روڈ ، لال کوٹھی، کارساز، میٹروپول، پریس کلب اور آرٹس کونسل آئیں گے۔ روٹ نمبر 2 پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 2 نارتھ کراچی سے شروع ہوکر ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ، نیپا، ڈرگ روڈ، شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی روڈ سے ہوتا ہوا کورنگی کراسنگ پر ختم ہوگا۔ روٹ نمبر 3 نوٹی فکیشن کے مطابق روٹ نمبر 3 ناگن چورنگی سے نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے چورنگی، لیاقت آباد، سوک سینٹر، کارساز، نرسری اور کورنگی روڈ سے ہوتا ہوا سنگر چورنگی ہر اخختام پزیر ہوگا۔ روٹ نمبر 4 پی بی ایس روٹ نمبر 4 نارتھ کراچی سے ڈاکیارڈ تک چلے گا، اس روٹ کے راستے میں نیوکراچی، موٹر وے ایم9 ، الاصف اسکوائر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گرومندر، سوسائٹی چورنگی، سندھ ہائی کورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور آئیں۔ روٹ نمبر 5 پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 5 سرجانی ٹاؤن سے شفیق موڑ، ضیاء الدین چورنگی، کے ڈی اے چورنگی، موسیٰ کالونی، منگھو پیر، سائٹ ایریا اور گُل بائی ہوتا ہوا پی اے ایف بیس مسرور پر ختم ہوگا۔ روٹ نمبر 6 روٹ نمبر 6 اورنگی گلشن بہار سے بنارس، سائٹ ایریا، پرانا گولیمار، گارڈن، پی آئی بی کالونی، ڈی ایچ اے فیز ون سے شان چورنگی کورنگی پر ختم ہوگا۔ روٹ نمبر 7 پی بی ایس روٹ نمبر 7 موسمیات سے گلزار ہجری، گلشنِ اقبال، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن سے قذافی ٹاؤن بلدیہ ٹاؤن تک ہوگا۔ روٹ نمبر 8 نوٹی فکیشن کے مطابق روٹ نمبر 8 گلشن حدید سے براستہ اسٹیل ٹاؤن، منزل پیٹرول پمپ، قائد آباد، ملیر ہالٹ سے چیک پوسٹ نمبر 5 اور ملیر ہالٹ تک ہوگا۔ روٹ نمبر 9 روٹ نمبر 9 نمائش سے کیپری سینما، بوہری بازار، زینب مارکیٹ، میٹرو پول، تین تلوار، دو تلوار، ساؤتھ سٹی، بلاول چورنگی اور ڈولمن مال سے سی ویو ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments