Ticker

6/recent/ticker-posts

پنجاب میں صوبائی حکومت نےعوام کیلئے سستا آٹا اسکیم ختم کردی۔ اسکيم بند ہونے سے 980 روپے والا 20 کلو آٹے کا تھيلا 1310 روپے کا کردیا گیا۔

پنجاب میں موجود صوبائی حکومت عوام کیلئے سستا آٹا اسکیم ختم کردی ہے۔ یہ اسکیم (ن) لیگ حکومت نے 4 ماہ پہلےشروع کی تھی جو کہ موجودہ صوبائی حکومت صرف ایک ماہ ہی چلا سکی۔ پنجاب کے شہروں میں آج بروز منگل سے شہر میں سستے آٹے کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ آٹا مہنگا ہونے پر نانبائی ایسوسی ایشن نے بھی روٹی 20 روپے اور نان 30 روپے کرنے کا عندیہ دےدیا ہے۔ اس کے علاوہ گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 2300 روپے کردی گئی ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے سے بڑھا کر 655 روپے کا کر دیا گیا ہے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے سے بڑھا کر 1310 روپے کردی گئی ہے۔ کھلا ہوا آٹا 105 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments