Ticker

6/recent/ticker-posts

ایف آئی اے نے عدلیہ مخالف مہم کی حتمی رپورٹ اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ کو پیش کردی

ایف آئی اے کی رپورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما پر سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ رپورٹ میں تحریک انصاف کےسینئررہنما کے خلاف ایکشن کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے 1 درجن وکلا،صحافی اور کچھ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کا فرانسسک تجزیہ بھی کیا گیا ہے۔ اس معائنے میں یہ بھی سامنے آیا کہ کس طرح اعلیٰ عدلیہ کو نقصان پہنچانے کے لیے مواد پوسٹ کیا گیا۔ وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو ان افراد سے متعلق تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔ رپورٹس  
   کی روشنی میں ان افراد کے خلاف کارروائی کے لیے رائے طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کی انتظامیہ سے بھی رپورٹ کے مندرجات شئیرکئے گئے ہیں

Post a Comment

0 Comments