Ticker

6/recent/ticker-posts

سرائیلی فضائی بمباری کی وجہ سے ایئرپورٹ کے رن وے اور سروسز کو شدید نقصان پہنچا

بین الاقوامی نشریاتی رپورٹ کے مطابق مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی بمباری کی وجہ سے ایئرپورٹ کے رن وے اور سروسز کو شدید نقصان پہنچا بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں شام کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور حال ہی میں اس میں حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانا بنایا گیا، ایسے حملے بین الاقوامی قوانین کے مطابق جارحیت اور جنگی جرائم کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ان حملوں کا جواب دینا ہو گا. وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ’دشمن ملک اسرائیل نے بحیرہ روم سے حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر میزائل حملے کیے جس کی وجہ سے رن وے کو شدید نقصان پہنچا. اس سے قبل بتایا کہ شام کے دفاعی نظام نے کئی میزائلوں کو ناکام بنایا جبکہ مالی نقصانات کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں، دوسری جانب شام کی نجی ایئرلائن ”چام ونگ“ نے اعلان کیا کہ اسرائیل حملوں کی وجہ سے حلب جانے والی تمام پروازوں کو دارلحکومت دمشق کی جانب روانہ کردیا گیا ہے انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کے مطابق ایران سے منسلک ملیشیا کے گوداموں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بمباری کی وجہ سے حلب ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شام میں اندرونی ذرائع پر انحصار کرنے والی تنظیم کے مطابق 2 میزائل حملوں میں شام میں ہتھیاروں کے ڈپو کو نقصان پہنچا، حملے کی وجہ سے آگ لگی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا. غیرملکی نشریاتی ادارے نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے حلب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے کچھ مادی نقصان ہوا 2011 سے اسرائیل نے اپنے شمالی پڑوسی ملک پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، اگرچہ اسرائیل انفرادی حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے، لیکن اس نے ان میں سے سینکڑوں حملوں کا اعتراف کیا ہے. اسرائیلی فوج کی جانب سے ہمیشہ اس طرح کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا مقصد ایران کو جارحیت سے روکنا ہے اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے حلب ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے بھاری مالی نقصان ہوا تھا علاقائی سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اسرائیل

Post a Comment

0 Comments