Ticker

6/recent/ticker-posts

دوران ڈیوٹی حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،

کنری(بیورو رپورٹ /میاں محمد فیصل)دوران ڈیوٹی حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،پولیس کے دستے نے سلامی دی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،تفصیلات کے مطابق کنری تھانے کے نوجوان پولیس کانسٹیبل قیصر آرائیں جو کچھ عرصہ قبل دوران ڈیوٹی بوسٹاں روڈ پر سامنے سے آنے والے بچوں کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے جن کا گزشتہ روز دوران علاج حیدر آباد کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا مرحوم کانسٹیبل قیصر آرائیں کی نماز جنازہ کنری کے قریب ان کے آبائی گاؤں عبدالحکیم گپنہ میں ادا کی گئی جس میں ڈی ایس پی کنری غلام مصطفی کاچھیلو،ایس ایچ او کنری عاطف شاہ،بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں اور ان کے عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اے ایس آئی محمد بوٹا کی قیادت میں پولیس کے ایک چاق وچوبند دستے نے مرحوم کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی دی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کنری نے ان کی قبر پر علیحدہ علیحدہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کیلئے مغفرت کی دعا کی

Post a Comment

0 Comments