Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی: سیلابی صورتحال اور بیماریوں کے باعث ڈاکٹرز کی کمی کے پیش نظر سندھ حکومت نے سیلاب زدہ اضلاع کےلئےپنجاب سے ہنگامی بنیادوں پر مختلف ماہرین امراض (ڈاکٹرز) مانگ لئے ہیں۔


محکمہ صحت سندھ کی طرف سے پنجاب حکومت کو مدد کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں کراچی، بدین، لاڑکانہ، میرپور خاص، خیرپور، جیکب آباد،قمبر، دادو، سانگھڑ، جامشورو اور دیگر شہروں کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

محکمہ صحت کی طرف سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کی 10 ڈسٹرکٹس کیلئے مجموعی طور پر 380 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف درکار ہے۔

 

Post a Comment

0 Comments